Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
’’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘‘امریکہ میں بھی مقبول ہوگئی | زرائع نیوز

’’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘‘امریکہ میں بھی مقبول ہوگئی

لاہور: پاکستانی فلم ’’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘‘ کے امریکہ میں زبان زد عام ہوگئی۔ امریکا میں مقیم پاکستانی فلم کے لئے بے تاب دکھائی دے رہے ہیں ۔معروف پروڈیوسر عمارہ حکمت کی فلم’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘کی ریکارڈ توڑ کامیابی پر امریکی نشریاتی ادارے نے پاکستانی سْپر سٹار اداکار فواد خان کو مبارک باد دی اور انٹرویو کے لئے مدعو کر لیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں فواد خان کا کہنا تھا کہ 2022 ءنہ صرف میرے لئے بلکہ پاکستانی سنیما انڈسٹری کے لئے بہترین رہا اور میں اس کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہوں۔ ان کا کہنا تھاکہ جس طرح اس فلم نے بزنس کیا، اس نے معیار کو بلند کر دیا ۔

فواد خان نے مزد کہا کہ بھارت میں فلم کی ریلیز دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرے گی۔