واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے،پاکستانی عوام نے دہشت گرد حملوں سے شدید نقصان اٹھایا۔پاکستان نیشنل سیکیورٹی کے بیانات سے واقف ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ دہشت گرد افغانستان کی سر زمین استعمال نہ کر سکیں،جائزہ لے رہے ہیں کہ طالبان کے فیصلوں کے خلاف کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں؟افغانستان دہشت گردی کا لانچنگ پیڈ نہ بنے،افغان عوام کی بہتری کیلئے پر عزم ہیں۔
افغانستان میں صورتحال کو قریب سے مانیٹرکر رہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ افغانستان میں این جی اوز خاص طور پر خواتین کو کام کی اجازت دینی چاہیے،جی سیون اور دیگر ممالک بھی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔
