کراچی: پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن ASO نےریڑھی گوٹھ کڈارو کریک کےقریب سمندرمیں مشکوک لانچ کی موجودگی کی اطلاع پرریڑھی گوٹھ کےقریب کھلےسمندرمیں موجود ایک لانچ کی تلاشی کے نتیجہ میں خفیہ خانوں سےکاٹن بیگ میں لپٹے ہوئے 10 پولی تھین پیکٹ ایمفیٹامائن کرسٹل جن کاکل وزن 10 کلوگرام اور 20 بیگ چرس جن کاکل وزن 200 کلوگرام ہے برآمدکرلیے۔
حکام کےمطابق ضبط شدہ منشیات کی کل مالیت 17 کروڑ روپے ہےجبکہ اسمگلنگ میں استعمال لانچ جس کی مالیت 50 لاکھ روپے ہےجسےضبط کرلیاگیااورکسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔
حکام کاکہناہےکہ اسمگلنگ میں ملوث افرادکوگرفتارکرنےکی کوششیں جاری ہیں۔
