Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شارع فیصل پر غیرملکیوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار | زرائع نیوز

شارع فیصل پر غیرملکیوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار

کراچی: کراچی میں شارع فیصل پرغیرملکیوں کو لوٹنےوالےملزم کو پولیس نےگرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق شارع فیصل پر منی چینجر سے 23 لاکھ روپے لےکرنکلےغیرملکی باشندوں کو لوٹنے والےملزم کو ٹیپو سلطان پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا۔

سینئرسپرنٹنڈنٹ پولیس عبدالرحیم شیرازی کےمطابق کراچی میں کرسچن فیلو شپ کے لیے بطور بائبل ٹیچر کام کرنے والے کینیڈین شہری کیون رچرڈملراور ان کے ساتھی نے 18 نومبرکوشارع فیصل پر واقع منی چینجر سے غیرملکی کرنسی تبدیل کرائی تھی۔

عبدالرحیم شیرازنے بتایا کہ دونوں افرادرقم لے کررکشےمیں پی ای سی ایچ سوسائٹی بلاک 6 میں دفتر کے باہر پہنچےتو موٹرسائیکل پر سوار 2 ملزمان نے ان سے 22 لاکھ 80 ہزارروپے اورموبائل فون لوٹ لیے تھے۔

ایس ایس پی ایسٹ کےمطابق ٹیپو سلطان تھانے کی ایس ایچ او انسپکٹر عظمیٰ خان کی ٹیم نے اس واردات کاسی سی ٹی وی فوٹیج اور تکنیکی معاون سےسراغ لگایا،کراچی کی مصروف ترین سڑک پراکیلااسٹریٹ کرمنل بغیر کسی خوف سے لوٹ مارکرتارہا یہ واردات گزشتہ روز منزل پمپ کے قریب پیش آئی۔

سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ملزم نے شلوار قمیض پہن رکھی ہے۔اورٹریفک جام کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم15 منٹ تک گاڑیوں میں سوار شہریوں سے لوٹ مارکرتا رہا ۔ایک کار سوار شہری نے ملزم سے بچ کر نکلنا چاہا مگر ٹریفک جام میں پھنس گیا۔