Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پی آئی اے پرواز میں پانی کی عدم موجودگی سے مسافر پریشان | زرائع نیوز

پی آئی اے پرواز میں پانی کی عدم موجودگی سے مسافر پریشان

کراچی: کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز 368 پر پانی کی عدم موجودگی کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اور اس حوالے سے مسافروں کی عملے سے تلخ کلامی بھی ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد جانے والے مسافروں کو پانی نہ ہونے کے باعث دوران چائے، کافی یا گرم مشروبات بھی فراہم نہیں کئے گئے، جب کہ باتھ روم کے لئے منرل واٹر کی بوتلیں دی گئیں۔جہاز کے تمام باتھ روم سمیت اشیائے خورونوش کی تیاری کی جگہ پربھی پانی موجود نہیں تھا، جب کہ پانی کی عدم موجودگی کے باوجود طیارے کا سسٹم جہاز پر 100 فیصد پانی کی موجود گی ظاہرکرتا رہا۔

پانی کی عدم موجودگی کے باعث مسافروں کی عملے سے تلخ کلامی کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے، جب کہ پرواز پر گورنر سندھ سمیت پارلیمینٹیرینز، رکن پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔

چند دن قبل بھی ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پرواز پر ابتدائی 3 گھنٹوں کے بعد طیارے میں پانی موجود نہیں تھا۔دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے واقعہ سے متعلق باضابطہ طورپر اپناموقف نہیں دیا۔