Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ایڈمنسٹریٹرکراچی کا چائنا گراؤنڈ،جیل چورنگی کا دورہ | زرائع نیوز

ایڈمنسٹریٹرکراچی کا چائنا گراؤنڈ،جیل چورنگی کا دورہ

کراچی: ایڈمنسٹریٹرکراچی ڈاکٹرسید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ کشمیرروڈ کو مکمل طورپراسپورٹس کمپلیکس بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور جو جگہیں بنجراور ویران تھیں انہیں درست کرکے پارک،جوگنگ ٹریک اوردیگر سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے چائنا گراؤنڈ،جیل چورنگی اوراسپورٹس کمپلیکس کے تفصیلی دورے کے موقع پرکیا،محکمہ لینڈ،محکمہ انجینئرنگ، محکمہ پارکس کے متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ایڈمنسٹریٹرکراچی نے کہا کہ چائنا گراؤنڈ ایک طویل عرصے سے ویران پڑا ہوا تھا اوراب مکمل طور پرکچرا کنڈی میں تبدیل ہوچکا تھا گزشتہ دو روزمیں سینکڑوں ٹرک کی تعداد میں وہاں سے کچرا اٹھایا جاچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی زمینوں پر جس طرح تیزی کے ساتھ لینڈ مافیا قبضہ کر رہی ہے اس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ جو کے ایم سی کی زمینیں قبضہ کرنے سے رہ گئی ہیں ان پر بھی لینڈ مافیا قبضہ کرلے گا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت کشمیر روڈ پر واقع اسپورٹس کمپلیکس کی زمین پر پارک اور کھیلوں کی سہولتوں کے علاوہ کسی بھی قسم کی تعمیرات نہیں ہوسکتیں، کے ایم سی نے گزشتہ دنوں یہاں سے شادی ہال اور کلب سمیت متعدد تجاوزات کو ختم کیا تھا تاکہ سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عمل کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ چائنا گراؤنڈ کو ہموار کرکے اس کے چاروں اطراف واکنگ ٹریک بنائیں گے تاکہ اہل علاقہ اس سہولت سے استفادہ کرسکیں، انہوں نے کہا کہ کشمیر روڈ پر ایک طویل عرصے سے چلنا والا غیرقانونی ہائیڈینٹ مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے اور دیگر تجاوزات بھی ہٹا دی گئی ہیں، جیل چورنگی فلائی اوورز کے لوپ سے بھی کچرے کو صاف کیا گیا ہے اور بڑی تعداد میں پودے لگائے گئے ہیں۔