Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی کو تجاوزات سے پاک کرنے کا مشن خطرات سے دوچار ! | زرائع نیوز

کراچی کو تجاوزات سے پاک کرنے کا مشن خطرات سے دوچار !

کراچی: گورنر سندھ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کا شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کے مشن کو خطرات لاحق ہوگئے۔

شہر قائد کو تجاوزات کا جنگل بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے افسر کی ایک بار پھر کے ایم سی میں تعیناتی کا امکان۔ میٹروپولیٹن کمشنر نے سیکریٹری بلدیات کو متعدد شکایت پر سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات کے عہدے ہٹائے گئے بشیرصدیقی کی کے ایم سی میں تعیناتی کے لئے درخواست بھیج دی۔

میٹروپولیٹن کمشنر کے ایم سی شجاعت حسین نے 29 دسمبر کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں سیکریٹری بلدیات سے درخواست کی گئی ہے کہ گریڈ19 کے بشیر صدیقی کی کے ایم سی کو ضرورت ہے لہذا بشیر صدیقی کو کے ایم سی میں تعینات کر دیا جائے یاد رہے متعدد شکایات پر بشیر صدیقی کو سینئر ڈائریکٹر محکمہ انسداد تجاوزات کے عہدے سے فارغ کرکے ان کا تبادلہ محکمہ بلدیات کردیا گیا تھا یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ حال ہی میں پہلی مرتبہ کے ایم سی میں تعینات ہونے والے میٹروپولیٹن کمشنر شجاعت حسین نے کے ایم سی آفیسر پول میں موجود درجنوں قابل افسران کو عہدوں پر تعینات کرنے کے بجائے اختیارات کا ناجائز استعمال کے ماہر مانے جانے والے ایک ایسے افسر جن کو نا صرف عہدے سے ہٹایا گیا بلکہ ان کو کے ایم سی سے بھی باہر کیا گیا تھا کی کے ایم سی میں تعیناتی کے لئے درخواست کر رہے ہیں ۔

کے ایم سی افسران کی جانب سے بھی میٹروپولیٹن کمشنر کے مراسلے پر شدید حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے سینئر افسران نے ایڈمنسٹریٹر کراچی سے میٹروپولیٹن کمشنر کے مراسلے کا نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے واضح رہے بشیر صدیقی جب سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات تعینات تھے اس دوران شہر بھر میں سڑکوں فٹ پاتھوں پر لاکھوں کی تعداد میں پتھارے لگائے گئے جبکہ ان کے دور میں تجاوزات ک تعداد میں میں حیرت انگیز اضافہ دیکھنے میں آیا سینئر افسران کا کہنا ہے کہ اب جبکہ گورنر سندھ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی شہر کو ہر قسم کی تجاوزات اور سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو پتحاروں اور ٹھیلوں سے پاک کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اس دوران ایک متنازع افسر کی کے ایم سی میں تعیناتی کی درخواست گورنر اور ایڈمنسٹریٹر سازش کے مترادف ہے۔