Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی ،ڈکیتی مزاحمت پر4 شہری زخمی،120اسٹریٹ کرمنلزگرفتار | زرائع نیوز

کراچی ،ڈکیتی مزاحمت پر4 شہری زخمی،120اسٹریٹ کرمنلزگرفتار

کراچی : شہرکے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پرچارشہریوں کو زخمی کردیا،رینجرزاور پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 120 اسٹریٹ کریمنلزگرفتارکرلئے۔

شہرکے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے دوران لوٹ مارمزاحمت کرنے پرچارشہریوں کو زخمی کردیا ہے،کراچی میں اسٹریٹ کرائمزکنٹرول سے باہرہوگیا ہے، ڈاکوؤں کی جانب سے شہریوں کو لوٹ مار کے دوران فائرنگ کرکے ہلاک کرنے یا زخمی کرنے کا سلسلہ معمول بن چکا ہے۔

فائرنگ سے چار شہری زخمی ہوئے ہیں۔زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی سو کوارٹرچارپول کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی کی شناخت 24 سالہ محمد جنید ولد محمد اشرف کے نام سے ہوئی۔بلدیہ ٹاؤن کے علاقے دو نمبرجلی ہوئی فیکٹری کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مارکی واردات کے دوران مزاحمت پر28 سالہ عبدالوارث ولد عبدالرشید کو زخمی کردیا جسے امداد کے لیے سول اسپتال لایا گیا۔مدینہ کالونی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن 24 مارکیٹ فیصل بیکری کے قریب ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 35 سالہ شیراز علی ولد عمران علی کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

سہراب گوٹھ تھانے کے علاقے ایوب گوٹھ سے غریب آباد جاتے ہوئے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر نامعلوم مسلح ملزمان نے 28 سالہ مہربان ولد عبدالستار کی ٹانگ پر گولی مار دی۔ سہراب گوٹھ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رقم چھینے کی واردات کے دوران پیش آیا۔

سندھ رینجرز اور پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی 120 وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

سندھ رینجرز اور پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم سلطان شاہ عرف سرکو گرفتارکرلیا، ملزم کے قبضے سے ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والا تیس بور کا پستول برآمد کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ نومبر 2022ء کو سائٹ ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات کی اور دو موٹر سائیکل سواروں سے اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ روپے مالیت کے دو موبائل فون چھینے اور فرار ہو گئے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اس میں ملزمان کو آسانی سے پہچانا جاسکتا ہے۔دوران تفتیش ملزم نے شہرکے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی 120 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

ملزم نے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے دوران 300 سے زائد موبائل فونز جبکہ 12 لاکھ سے زائد نقدی چھینے کا بھی اعتراف کیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔