Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ٹک ٹاکر عائشہ کا جعلی ویڈیو پھیلانے پر قانونی چارہ جوئی کا اعلان | زرائع نیوز

ٹک ٹاکر عائشہ کا جعلی ویڈیو پھیلانے پر قانونی چارہ جوئی کا اعلان

کراچی: ’’میرا دل یہ پکارے آجا‘‘ گانے پر ڈانس کی ویڈیو سے مشہور ہونے والی عائشہ مانو نے حال ہی میں ان کی وائرل ہونے والی نئی ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے اسے شیئر کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔

انسٹا گرام پر عائشہ عرف مانو نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اسے ویورز حاصل کرنے کا طریقہ قرار دے دیا۔انسٹاگرام پر جاری ایک بیان میں عائشہ نے کہا کہ وہ لوگ جو جعلی ویوز حاصل کرنے کے لئے ان کی ویڈیوز ایڈٹ کر رہے ہیں، ان سب کو ایف آئی اے سائبر کرائم کو رپورٹ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تم لوگ مجھے بدنام کرنا چاہتے ہو لیکن میں وہی رہوں گی جو میں ہوں ، تم لوگوں کی جعلی ویڈیوز سے فرق نہیں پڑتا۔