Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
سعودی عرب میں دوستانہ میچ : رونالڈو اور میسی کے مدمقابل آنے کا امکان ! | زرائع نیوز

سعودی عرب میں دوستانہ میچ : رونالڈو اور میسی کے مدمقابل آنے کا امکان !

ریاض : فٹ بال کے دو عظیم کھلاڑی کرسٹیانورونالڈو اورلیونل میسی سعودی دارالحکومت الریاض میں ہونے والے ایک دوستانہ میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔لیونل میسی کے پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کا سعودی عرب کے النصراور الہلال کلب کے کھلاڑیوں پرمشتمل ٹیم سے آمنا سامنا ہوگا۔کرسٹیانورونالڈو نے حال ہی میں النصرکلب میں شمولیت اختیارکی ہے۔

پی ایس جی نے ایک بیان میں کہا کہ فرانسیسی کلب اور دو سرفہرست سعودی ٹیموں کے کھلاڑیوں پر مشتمل آل اسٹار ٹیم کے درمیان دوستانہ میچ 19 جنوری کو الریاض کے شاہ فہد اسٹیڈیم میں ہوگا۔پی ایس جی میچ سے قبل دوحہ میں خلیفہ اسٹیڈیم میں تربیت کے لیے رکے گی۔اس میدان نے 2022 کے ورلڈ کپ کے کئی میچوں کی میزبانی کی تھی۔ پرتگیزی سُپراسٹاررونالڈو نے النصرکے ساتھ ڈھائی سال کے معاہدے پردست خط کیے تھے۔اس کا اعلان 31 دسمبر کومانچسٹر یونائیٹڈ سے ان کے اخراج کے بعد کیا گیا تھا۔تاہم انھوں نے ابھی تک الریاض میں واقع کلب کی طرف سے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔

لیونل میسی ارجنٹائن کی ٹیم کے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد پہلی مرتبہ کوئی بین الاقوامی میچ کھیلنے کے لیے آرہے ہیں۔قطرمیں منعقدہ فیفاعالمی کپ ٹورنا منٹ میں فتح نے میسی کی فٹ بال کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک کے طورحیثیت کو مستحکم کیا ہے۔آخری مرتبہ دسمبر 2020 میں رونالڈواورمیسی مدمقابل آئے تھے ،جب بارسلونا نے یووینٹس کلب کے خلاف یوای ایف اے چیمپئنز لیگ کامیچ کھیلا تھا۔

اس میچ میں رونالڈو کے یووینٹس کلب نے میسی کی بارسلونا ٹیم کو 3-0 سے شکست دی تھی اور رونالڈو نے دو گول اسکور کیے تھے۔38 سالہ اسٹرائیکر اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ الریاض منتقل ہوگئے ہیں،انھیں بہت سے لوگ آج سب سے بڑا فعال فٹ بالر سمجھتے ہیں۔اس جوڑی کے مابین رقابت شدید ہے جبکہ رونالڈو نے مجموعی طور پر میسی کے مقابلے میں زیادہ گول اسکور کیے ہیں۔النصرکلب کے صدرمسلی آل معمر نے حال ہی میں ان میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا جن میں کہا گیا تھا کہ رونالڈو کو اس معاہدے پر دست خط کے لیے لاکھوں ڈالر ادا کیے گئے تھے۔