Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
آرمی چیف کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات, دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق | زرائع نیوز

آرمی چیف کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات, دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

ابوظہبی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی ہے۔ شیخ محمد بن زاید نے جنرل عاصم منیر کو پاکستانی فوج کا سربراہ تعینات کیے جانے پر مبارکباد دی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ جنرل عاصم منیر پاکستان اور اس کے عوام کے حوالے سے اپنی نئی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں سرخرو ہوں۔

بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے مبارکباد پر متحدہ عرب امارات کے صدر کا شکریہ ادا کیا جب کہ ملاقات کے دوران دفاعی و عسکری امور میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون کے تعلقات پر غور کیا گیا، جس کے لیے دنوں ممالک کے مل کر کام کرنے کے ساتھ مشترکہ مفادات کے لیے انہیں مضبوط بنانے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں متحدہ عرب امارات کی قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید آل نہیان، نائب وزیراعظم و وزیر ایوان صدارت شیخ منصور بن زاید آل نہیان، شیخ حمدان بن محمد بن زاید آل نہیان، ایوان صدارت میں نجی امور کے مشیر شیخ محمد بن حمد بن طحنون آل نہیان، قومی سلامتی کی سپریم کونسل کے سیکریٹری جنرل علی محمد الشامسی اور چیف آف آرمی سٹاف لیفٹیننٹ جنرل انجینیئر عیسیٰ المزروعی بھی شریک ہوئے۔