Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
خام مال کی قلت سے 40 سے 50 فیصد صنعتیں بند ہوگئیں | زرائع نیوز

خام مال کی قلت سے 40 سے 50 فیصد صنعتیں بند ہوگئیں

کراچی: سائٹ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے صدر ریاض الدین نے کہاہے کہ ملک میں خام مال نہ ملنے کی وجہ سے 40 سے 50 فیصد صنعتیں بند ہوگئیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کنٹینرز کلیئر نہ ہونے کی وجہ سے پیرش ایبل مال گل سڑ گیا ہے، اسٹیٹ بینک صرف اعلانات کرتا ہے، عمل نہیں کرواتا۔

انہوں نے کہا کہ درآمدکنندگان سوچ رہے ہیں کہ اب مال کو چھوڑ دیا جائے کیونکہ مال کی اصل قیمت سے زیادہ ڈیٹینشن اور ڈیمرج چارجز ہیں۔