چین کے اینڈرائیڈ فونز آپ کی جاسوسی کر رہے ہیں؟چونکا دینے والی تحقیق !

نیویارک : ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چین میں فروخت ہونے والے بہترین اینڈرائیڈ فونز سپائی ویئر سے بھرے ہیں۔ گزمودو کمپنی کی طرف سے شائع کردہ اس تحقیق کے مطابق چینی ساختہ اعلی درجے کے اینڈرائیڈ فونز کے صارفین کے لیے “مکمل رازداری” محض ایک خواب ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چین میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے صارفین کا نجی ڈیٹا بڑے پیمانے پر چوری ہو رہا ہے۔ ان کے ذاتی ڈیٹا کی چوری، جو بغیر اطلاع یا رضامندی کے ہوتی ہے، صارفین کی مسلسل ٹریکنگ اور شناخت کو آسانی سے ظاہر کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔

مختلف یونیورسٹیوں کے آئی ٹی ماہرین کی اس تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ چین کی مشہور فون بنانے والی کمپنیاں بشمول شاومی ، ون پلس، اور اوپو رئیل، اپنے آپریٹنگ سسٹمز اور متعدد پہلے سے انسٹال کردہ ایپس کے ذریعے صارفین کا حساس ڈیٹا جمع کرتی ہیں۔ڈیٹا کو دیگر نجی کمپنوں کے ذریعہ بھی جمع کیا جاتا ہے اور ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ صارفین کی ذاتی قابل شناخت معلومات نہ صرف فون بنانے والی کمپنیاں کو پاس جمع ہوتی ہیں بلکہ خدمات فراہم کرنے والی کمپنیاں جیسے کہ بایدو اور موبائل نیٹ ورک آپریٹرز کو بھی بھیجی جا رہی ہیں۔
چین میں نجی صنعت اور حکومت کے درمیان قریبی تعلق کو دیکھتے ہوئے، یہ موبائل فون صارفین کی وسیع تر نگرانی کے خدشات کو بڑھانے کے لیے کافی ہے۔

تحقیق نے نشاندہی کی کہ چین میں ٹویٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب سروس کی بیک وقت بندش اس بات کی طرف اہم اشارہ ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جب چینی صارفین کی رازداری کا احترام کرنے کی بات آتی ہے تو واضح طور پر اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے مجموعی طور پر، ہماری تحقیق کے نتائج دنیا کی سب سے بڑی اینڈرائیڈ مارکیٹ میں صارف کے ڈیٹا کی رازداری سے متعلق ایک پریشان کن تصویر پیش کرتے ہیں، ٹیکنالوجی کمپنیاں صارفین کا اعتماد حاصل کرنے کے لیےسخت پرائیویسی کنٹرول کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتی ہیں، مگر ان میں سے اکثر جزوی طور پر سرکاری ملکیت میں ہیں۔

تحقیق کے مطابق فون سے ممکنہ طور پر اکٹھی کی جانے والی نجی قابل شناخت معلومات میں بہت حساس چیزیں سامنے آئی ہیں، مثلا صارف کی بنیادی معلومات جیسے کہ فون نمبرز اور مستقل شناخت کنندگان، جیو لوکیشن کا ڈیٹا، سماجی رابطوں سے متعلق ڈیٹا – جس میں روابط، ان کے فون نمبرز، فون میٹا ڈیٹا اور ٹیکسٹ شامل ہیں۔دوسرے لفظوں میں، معلومات جمع کرنے والی کمپنیوں کے پاس اس بات کی بہت واضح تصویر ہوگی کہ کون کوئی خاص ڈیوائس استعمال کر رہا ہے ، کہاں استعمال کر رہے ہیں، اور کس سے بات کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: