Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
pakistan agree imf conditions for get more loans

پاکستان قرض‌ لینے کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط مان گیا، معاہدے پر دستخط کا امکان

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے پر دستخط کل متوقع، آیندہ مالی سال کے لیے مالی خسارہ 11ارب ڈالر رہے گا جبکہ شرح سود 200 بیسز پوائنٹ تک بڑھادی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آئندہ سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 8ارب ڈالر رہے گا جبکہ بجٹ میں 350 ارب روپے کی سبسڈی ختم کردی جائیں گی، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا تعین نیپرا اور اوگرا خود کریں گے، وفاقی کابینہ یا وزیراعظم بھی اس میں ردبدل نہیں کریں گے جبکہ صنعتوں کو ملنے والی سبسڈی بھی ختم کردی جائے گی۔