Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
2023ء کے حج سیزن میں کووِڈ-19 کی پابندیاں ختم کردی جائیں گی | زرائع نیوز

2023ء کے حج سیزن میں کووِڈ-19 کی پابندیاں ختم کردی جائیں گی

مکہ مکرمہ : سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ 2023ء کے حج سیزن میں کووِڈ-19 کی پابندیاں ختم کردی جائیں گی اوروبائی مرض سے قبل کے سال میں حجاج کی تعداد کے مساوی عازمین حج کی میزبانی کرے گا۔کوروناوائرس کا وبائی مرض پھیلنے سے پہلے 2109ءآخری سال تھا جب قریباً 26 لاکھ فرزندان توحید نے فریضۂ حج ادا کیا تھا۔

سعودی عرب نے 2020 اور2021 میں صرف مملکت میں مقیم مقامی شہریوں اور غیرملکی مکینوں کومحدود تعداد میں حج کی اجازت دی تھی جس کے بعد اس نے 2022 میں 10 لاکھ غیرملکی عازمین کوفریضۂ حج ادا کرنے کی اجازت دی تھی۔وزارتِ حج وعمرہ نے سوموار کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’’مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ میں اسلام کے مقدس ترین مقامات کا گھر سعودی عرب رواں سال موسم حج کے لیے عمر کی حد سمیت کوئی پابندی عاید نہیں کرے گا‘‘۔

یادرہے کہ 2022ء میں 18 سے 65 سال تک کی عمر کے عازمین کرام کوحج کے لیے حجازمقدس آنے کی اجازت دی گئی تھی۔ان پرمزید شرائط یہ عاید کی گئی تھیں کہ انھوں نے کرونا وائرس کے خلاف مکمل طور پرویکسین یا حفاظتی ٹیکے لگوائے ہوں اوروہ کسی دائمی مرض میں بھی مبتلا نہ ہوں۔حج سیزن 2023ء 26 جون سے شروع ہونے کی توقع ہے۔گذشتہ برسوں کے دوران میں سعودی عرب نے دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماعات میں سے ایک کو زیادہ محفوظ بنانے پراربوں ڈالر خرچ کیے ہیں۔

حج ہرصاحبِ استطاعت مسلمان پرزندگی میں ایک بار فرض ہے۔صاحبِ استطاعت سے مراد یہ ہے کہ اس کے پاس سفرِحج کے تمام اخراجات ہوں اور اس نے اس مقدس سفرپرروانگی سے پہلے اپنی غیرموجودگی کے دوران میں اپنے زیرکفالت افراد کے کھانے پینے،رہنے سہنے کا بھی مناسب بندوبست کردیا ہو۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وسیع تر اقتصادی اصلاحات پرمبنی ویژن 2030 میں زائرین عمرہ اور حج کی سالانہ تعداد کو تین کروڑ تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

گذشتہ سال تقریباً ایک کروڑ 90 لاکھ افراد نے عمرہ اداکیا تھا۔مکہ مکرمہ میں کعبۃ اللہ کے طواف،صفاومروہ کی سعی اوردیگرمناسک کی ادائی پرمشتمل یہ نفلی عبادت حج کے برعکس سال میں کسی بھی وقت انجام دی جاسکتی ہے۔