لاہور:مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدرمریم نواز کی جلد واپسی کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے مریم نواز آئندہ دس روز میں پاکستان واپس پہنچ جائیں گی۔
ن لیگ کے قائد نواز شریف نے مریم نواز کو سندھ اور بلوچستان کے بھی دورے کرنے کی ہدایت دیدی۔نواز شریف نے مریم نواز کو ملک گیر سطح پر پارٹی کی تنظیم سازی مکمل کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔