کراچی: پیپلز پارٹی سندھ کے صدرنثاراحمدکھوڑو نےکہا ہےکہ قائدعوام ذوالفقارعلی بھٹو نےعوام کو سیاسی شعوردیا، بلاول بھٹو ناناکے پیشرو ہیں،والدہ کےادھورے مشن کی تکمیل کررہے ہیں،ذہین لیڈر بن کرسامنے آئے ہیں،انہوں نے یہ بات آل سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف کی جانب سے این آئی سی ایچ میں منعقدہ قائدعوام کی 95ویں سالگرہ کےموقع پر تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہی۔
رکن قومی اسمبلی قادرمندوخیل ،ایم پی اے سعدیہ جاوید ،ایم پی اے شمیم ممتاز،صدر آل سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف سلمان میمن ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
نثارکھوڑو نےکہاکہ پی پی پی کراچی سے بھی کلین سوئپ کریگی، میئر جیالا ہوگا،شہرکو ہمارے ایڈمنسٹریٹرنےڈیلیورکیا،قائدعوام کےمنشوراور فلسفہ پرکاربند ہیں، قائدعوام نے پاکستان کومتفقہ آئین دیا اورترقی کی راہ پر گامزن کیا، فرانس سےایٹمی ری ایکٹر پلانٹ لائے،اسٹیل مل لگائی،شہید بی بی انکی پیشرو تھیں ، بلاول بھٹو نے پارٹی میں نئی روح پھونکی ہے،پی پی پورے ملک میں مستحکم ہو رہی ہے، 15جنوری کاالیکشن نئی تاریخ رقم کرے گا،سندھ کے شہری علاقے بھی اب پی پی پی کاگڑھ ہیں اور نوجوان تیزی سے پی پی میں شامل ہورہے ہیں، سلمان میمن بہترین رہنماہیں ۔
رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل نےکہاکہ پیپلز پارٹی ملک کی واحدجمہوری قوت ہے،جس نےجمہوریت کے لئے شہادتیں قبول کیں،ملک کوصوبائی خودمختاری دی ،جمہوری طریقہ کارسےعمران خان کوفارغ کیا، پاکستان کو بحران سے نکالنےکے لئےمیدان عمل میں ہیں،اگلا الیکشن پی پی پی جیتےگی، وزیر اعظم بلاول بھٹو ہوں گے۔
