Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گورنمنٹ قطراسپتال ،مختلف ہیلتھ کیئریونٹس کاافتتاح | زرائع نیوز

گورنمنٹ قطراسپتال ،مختلف ہیلتھ کیئریونٹس کاافتتاح

کراچی: کراچی ضلع غربی میں قائم سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال میں مختلف ہیلتھ کیئر یونٹس کاافتتاح کیا گیا،جس کے ذریعے گنجان آبادعلاقے کی حاملہ خواتین اور قبل از وقت پیدا ہونیوالے نوزائیدہ بچوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں گی۔

سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال میں محکمہ صحت سندھ اور یونیسیف کے تعاون سے اسہال اور نمکیات کی کمی کے علاج کے لیے خصوصی یونٹس کاافتتاح کیاگیا،افتتاحی تقریب میں چیف فیلڈ آفیسر یونیسیف سندھ، پریم چند بہادر اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال اورنگی ٹاؤن کراچی زاہدعلی زیدی سمیت دیگر نے شرکت کی،جبکہ یونیسیف کے چیف فیلڈ آفیسر پریم چند بہادر نے بتایا کہ زچہ و پچہ سے صحت کو بہترکے لیے اسپتال کو انکیوبیٹرز سمیت دیگر طبی ساز و سامان حوالے کیا ہے،ڈائیریا ٹریٹمنٹ سینٹر اور اورل ری ہائیڈریشن تھراپی سینٹر کے قیام سے اسہال سے متاثرہ مخصوص بچوں کی موثر طریقے سے نگہداشت اور علاج کیا جاسکے گا۔

انتہائی بیمار نومولود بچوں کے یونٹ کی اپ گریڈیشن سے انتہائی بیمار نومولود بچوں کے لیے نئے انکوبیٹر،فوٹوتھراپی، وارمر اوردوسرے طبی آلات کی مدد سے انتہائی بیمار نومولود بچوں کے علاج میں بہتری لائی جاسکے گی۔کینگرو مدر کیئر پروگرام کی مدد سے قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کی اموات کی شرح پر قابو پایا جاسکتا ہے۔کے ایم سی قبل از وقت نوزائیدہ بچوں کے لیے ایک متبادل طریقہ ہے۔

اس پروگرام کے تحت بچے کو کمبل میں ڈھانپنے کے ساتھ ساتھ ماں اور بچے کے درمیاں جلدی رابطہ کروایا جاتا ہے،جس نتیجے میں دونوں کے مابین جذباتی بندھن مضبوط ہونے کے علاوہ بچے کو اپنا درجہ حرارت کنٹرول کرنے میں مدد بھی ملتی ہے۔ان نٹس کے قیام سے اورنگی ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں کی عوام کو بہتر اور جدیدطبی سہولیات میسر آسکیں گی۔