Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ملک سے ٹیکسٹائل مصنوعا ت کی برآمدات میں 7 فیصد کمی | زرائع نیوز

ملک سے ٹیکسٹائل مصنوعا ت کی برآمدات میں 7 فیصد کمی

کراچی : ملک سے ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 7.1 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات اور آل پاکستان ملز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے 8.80 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلےمیں 7.1 فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے 9.47 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

ملک میں تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی اور گیس کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی پی آئی ایس اور عارف حبیب ریسرچ کے اعدادوشمار کے مطابق اوجی ڈی سی ایل کی تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 34795 بیرول ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ سے پیوستہ ہفتے 34822 بیرل تھی۔اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی پیداوار 754 ایم ایم سی ایف ڈی رہی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.5 فیصد کم ہے۔

بینکوں کے ڈیپازٹس ، مختصر مدت کے قرضوں اور سرمایہ کاری میں دسمبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔ سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2022 میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 22ہزار 467 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر 2021 کے مقابلہ میں 7.1 فیصد زیادہ ہے۔دسمبر میں بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 17 ہزار 902 ارب روپے ریکارڈکیاگیاجودسمبر 2021 میں 14ہزار 124 ارب روپے تھا۔