Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
بلدیاتی انتخاب ملتوی کرنے کی پھر درخواست پر الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب | زرائع نیوز

بلدیاتی انتخاب ملتوی کرنے کی پھر درخواست پر الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب

کراچی : سندھ حکومت نے ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرلی۔اس سلسلے میں سندھ حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا ہے۔

خط کے مطابق سکیورٹی فورسز کی دستیابی تک بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ موخر کیا جائے, چیف سیکرٹری سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن بھی شریک تھے۔ اجلاس کے شرکاء کو سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو درپیش سکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا۔

وفاقی حکومت فوج اور رینجرز کی پولنگ سٹیشنز پر تعیناتی سے معذرت کرچکی ہے جبکہ حالات کا تقاضا ہے کہ پولنگ سٹیشنز پر فوج اور رینجرز کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔

الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کراچی اجلاس کی تفصیلات کمیشن کو بھجوادی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی آرا کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ سندھ حکومت کی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن غور کرے گا۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس میں ممبران اور متعلقہ افسران شریک ہوں گے۔