کراچی : تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،تحریک انصاف نے واضح پوزیشن اختیار کرنے کی صورت میں تعاون کی یقین دہانی کرا دی تاہم ڈپٹی میئرکا عہدہ اور 2 اضلاع کی چیئرمین شپ بغیر کسی مداخلت کے طلب کی ہے جس پر میئر دونوں جماعتوں کا اجلاس بغیر کسی نتیجے پر ختم ہوگیا۔
جناعت اسلامی نے پی ٹی آئی کو کوئی مؤثر جواب نہیں دیا۔
ذرائع پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کراچی کی دوسری بڑی سیاسی جماعت ہے، 46 کے بجائے 82 سیٹوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔چار نشستیں مزید جیتی ہیں، گلشن اقبال، ناظم آباد، کورنگی اور موریرو میربہار سے کامیاب ہوئے۔
ذرائع کے مطابق چاروں نشستوں پر جیت کا اعلان آر او کرچکا ہے، 16 ایسی نشستیں ہیں جن میں فارم 11 اور اپینڈیکس اے میں فرق ہے
ذرائع نے مزید کہا کہ دونوں جماعتوں نے اس سلسلے میں بات جیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
