Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کورنگی : ڈمپر نے 4 موٹرسائیکل سوار نوجوانوں کو روند ڈالا، ایک جاں بحق 3زخمی | زرائع نیوز

کورنگی : ڈمپر نے 4 موٹرسائیکل سوار نوجوانوں کو روند ڈالا، ایک جاں بحق 3زخمی

کراچی :کورنگی میں تیزرفتارڈمپرکی ٹکرسےموٹرسائیکل سوارجاں بحق، 3 زخمی ہوگئے۔موٹرسائیکل پر سوار 4افرادکورنگی میں سڑک سےگزررہے تھےکہ ڈمپرنےانہیں روند ڈالا، چاروں روزی کمانے گلگت سے کراچی آئے تھےاور ایک شخص موقع پر ہی چل بسا۔

عینی شاہدین کےمطابق ڈمپر انتہائی تیزی کے ساتھ آیااورموٹر سائیکل پر سوار 4 افراداس کانشانہ بنے،ایک نوجوان کوڈمپرنے بری طرح کچل کرٹکڑے ٹکڑے کردیا،جب ڈمپرکاٹائر پھٹاتو وہ رکاتاہم ڈرائیورفرارہوگیا۔

ریسکیوحکام کےمطابق حادثےمیں جاں بحق شخص کی شناخت زبیرکےنام سے ہوئی ہےجبکہ زخمیوں میں اعجاز،شاہداورسجادشامل ہیں۔حادثے کے بعدڈرائیورموقع سےفرارہوگیا تاہم ڈمپرتحویل میں لےلیاگیا۔علاقہ مکینوں کےمطابق ہیوی ٹریفک پہلے بھی یہاں کئی حادثات کاسبب بن چکی ہےم گرکوئی نوٹس نہیں لیتا۔

پولیس کا بتاناہےکہ حادثےکاشکارافرادفاسٹ فوڈکے ہوٹل پر ملازم اور ڈیوٹی ختم کرکے گھرجارہے تھے، پولیس لواحقین سےرابطہ کرنےکی کوشش کررہی ہے۔