Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عزیز آباد میں ٹارگٹ کلنگ ،ایک شخص جاں بحق ، راہگیر زخمی | زرائع نیوز

عزیز آباد میں ٹارگٹ کلنگ ،ایک شخص جاں بحق ، راہگیر زخمی

کراچی :شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے ، پولیس نے فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے حسین آباد فیڈرل بی ایریا بلاک 3 رونق اسلام اسکول کے قریب ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ، مقتول کی لاش ایدھی کے رضا کاروں ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی اس حوالے سے ایس ایچ او عزیز آباد کامران حیدر نے فائرنگ کا واقعہ ویلڈنگ کی دکان پر ہوا جبکہ مقتول کی شناخت 50 سالہ شہزاد کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے 35 سالہ فہیم اور کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔

انھوں نے بتایا کہ مقتول اسی علاقے کا رہائشی ہے اور وہ ویلڈنگ کی دکان پر بیٹھا کرتا تھا اور جس وقت اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا وہ اسی دکان پر بیٹھا ہوا تھا جبکہ زخمی ہونے والا راہگیر ہے جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا اور فائرنگ کی آواز سن کر رک گیا تھا کہ اس دوران فرار ہوتے ہوئے ملزمان نے اسے بھی فائرنگ کا نشانہ بنا دیا، ویلڈنگ کی دکان پر موجود شمشاد نامی شخص بھگدڑ کے دوران گرنے سے زخمی ہوا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے خول ملے ہیں اور ابتدائی تحقیقات میں واقعہ زاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہلمٹ پہنے ہوئے موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان آئے تھے اور انھوں نے دکان پر جا کر فائرنگ کی تھی تاہم پولیس علاقے میں نصب کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیجز حاصل کر رہی ہے تاکہ ملزمان کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا سکے ۔

مقتول کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ایم کیو ایم کا سابقہ کارکن تھا تاہم اس حوالے سے پولیس تصدیق کرنے سے گریز کر رہی ہے دریں اثنا جمشید کوارٹر کے علاقے جہانگیر روڈ گلی نمبر 2 میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں ان کی شناخت 25 سالہ متین زیدی اور 40 سالہ عظیم کے نام سے کی گئی جنھیں پیٹ اور ٹانگ پر گولیاں لگی تھیں ۔

جمشید کوارٹر پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم سہیل کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا جو کہ لائسنس یافتہ ہے جبکہ جھگڑا گلی میں کرکٹ کھیلنے کے دوران بال گاڑی پر لگنے سے ہوا تھا تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔