کراچی :سندھ میں ایچ آئی وی کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 19 ہزار 766 ہوگئی،ڈائریکٹوریٹ کمیونیکیبل ڈیزیز کنٹرول کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایڈزکی رجسٹرڈ خواتین مریضوں کی تعداد 3 ہزار423 ہے۔
گزشتہ سال صوبے میں ریکارڈ 10 لاکھ ایچ آئی وی ٹیسٹ کئے گئے جسکے نتیجے میں جنسی تعلق سے متاثرہ مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ 7 ہزار 650 سامنے آئی،دوسرے نمبر پرآلودہ سرنج سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 ہزار802 ہے اورتیسرے نمبر پرانتقالِ خون سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار 25 ہے،ایڈز کیخلاف 79 فیصد فنڈزحکومت جبکہ 21 فیصد عالمی ادارے فراہم کررہے ہیں ۔
سندھ بھرمیں ایڈز کے علاج کیلئے17 مراکز کام کررہے ہیں۔
