Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بالائی علاقوں میں بارش، برفباری،سردی بڑھ گئی | زرائع نیوز

بالائی علاقوں میں بارش، برفباری،سردی بڑھ گئی

لاہوراسلام آباد: صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت کئی شہروں میں گزشتہ روز موسم جزوی ابر آلود رہا،دن بھر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز خیبرپختونخوا، کشمیر،گلگت بلتستان اورمری میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو ئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد رہا۔ ملکہ کوہسار مری میں تیسرے روز بھی برف باری کا سلسلہ وقفے  وقفے  سے جاری رہا، ویک اینڈ کے موقع  بھی سیاحوں کی بڑی تعداد نے یہاں کا رخ کیا  سیاح سارا دن برفباری سے  لطف اندوز ہو تے رہے  ۔

مالم جبہ میں 10 انچ برف پڑی ، پاراچنار 3.5، راولاکوٹ 03، مری 2.5، کالام 1.5،گوپس، دیر (اپر)01، استورمیں ہلکی برفباری ریکارڈ ہوئی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہے

۔ملک کے مختلف مقامات پر گزشتہ روزریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت کے مطابق لہہ منفی 13،زیارت منفی 11، قلات ،گوپس منفی 08، استور، کالام منفی 07، ہنزہ منفی 06، مالم جبہ ،سکردو منفی 05، بگروٹ ،مری ،کوئٹہ ،ژوب منفی 04، دالبندین اورپاراچنارمیں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔شہر کا گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 08ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج پیر کے روز بھی شہر کا موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔