کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے کراچی و ملک بھر میں بجلی کی پاور بریک ڈاؤن گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بجلی کی پاور بریک ڈاؤن نے کے الیکٹرک کی بجلی کی پیداوار کی قلعی کھول دی ،کے الیکٹرک جواب دے کہ وفاق کی جانب سے ملنے والی بجلی منقطع ہونے سے پورا کراچی کیسے بجلی سے محروم ہوگیا حیرت اس بات کی یے کہ کے الیکٹرک اپنے گرڈ اسٹیشن سے تیل کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے نام پر کراچی کو مہنگی بجلی فراہم کرتی ہے جبکہ کے الیکٹرک کا سارا نظام ترسیل ہی وفاق کی جانب سے ملنے والی بجلی پر ہے تو مہنگی بجلی کا کیا جواز ہے؟۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پورے شہر کا کاروبار و معمول زندگی ٹھپ ہوگیا ہے جس سے سب سے زیادہ نقصان ملکی معیشت پر پڑا ہے،کے الیکٹرک کی پیسے کمانے کی ہَوس نے ملکی معیشت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہےجو شہر پورے پاکستان کا سب سے زیادہ ریونیو پیدا کرتا ہے اُسے کے الیکٹرک جیسے فراڈ ادارے کے رحم و کرم پر چھوڑنا زیادتی ہے۔
ترجمان نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک انتظامیہ کی اس جعل سازی کا نوٹس لے اور کے الیکٹرک کا لائسنس کینسل کر کے دیگر کمپنیز کو ڈسٹرکٹ وائسز لائسنس دیا جائے تاکہ کمپٹیشن بڑھیں اورکراچی کے لوگو ں کو معیاری اور سستی بجلی فراہم کی جاسکے۔
