Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
فٹ بال کی برآمدات میں 53.58 فیصد کا اضافہ | زرائع نیوز

فٹ بال کی برآمدات میں 53.58 فیصد کا اضافہ

کراچی :ملک سے فٹ بال کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 53.58 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات اور سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں فٹبال کی برآمدات سے ملک کو 120.79 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 53.58 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں فٹ بال کی برآمدات کاحجم 63.66 ملین ڈالرریکارڈ کیاگیا تھا۔ اعدادوشمار کےمطابق کھیلوں کے سامان کی مجموعی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 27.40 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں کھیلوں کے ساما ن کی برآمدات سے 208.67 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 163.79 ملین ڈالر تھا۔