Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
27 جنوری سے فریئر ہال میں 3روزہ میری گولڈ فیسٹیول منعقد ہوگا، ایڈمنسٹریٹر کراچی | زرائع نیوز

27 جنوری سے فریئر ہال میں 3روزہ میری گولڈ فیسٹیول منعقد ہوگا، ایڈمنسٹریٹر کراچی

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی کی روشنیوں اور رنگوں کو بحال کرنے اور کراچی کے انفرا اسٹرکچر کو بہتر کرنے کے لئے پوری توانائیوں کے ساتھ کام جاری ہے، 27 جنوری سے فریئر ہال میں تین روزہ میری گولڈ فیسٹیول منعقد کیا جائے گا جس میں مختلف رنگوں کے ساٹھ ہزار سے زائد پھول رکھے جائیں گے۔

فریئر ہال میں تیسرے میری گولڈ فیسٹیول کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ میری گولڈ فیسٹیول اب کراچی کی روایت بن چکا ہے اور موسم سرما کے ان پھولوں کی نمائش میں شہری گہری دلچسپی لیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میری گولڈ کو پڑوسی ممالک میں مذہبی عقیدت حاصل ہے اور پاکستان میں یہ پھول کم یاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پھول اللہ تعالیٰ کا حسین تحفہ ہیں اور ہمیں پھولوں اور درختوں کی نگہداشت کرنی چاہئے، انہوں نے کہا کہ پھولوں کو دیکھ کر تمانیت کا احساس ہوتا ہے اور شہر کی فضاء کو خوشگوار بنانے میں پھولوں، پودوں اور درختوں کا مرکزی کردار ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کا سامنا ہے اور پاکستان اس کی لپیٹ میں ہے جس کے باعث کراچی میں تمام موسم شدت اختیار کرگئے ہیں، انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے خاندان کے ہمراہ اس فیسٹیول میں آئیں اور مختلف رنگوں کے جلوہ گر پھولوں کو دیکھیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ڈائریکٹر جنرل پارکس کو ہدایت کی کہ وہ اس فیسٹیول کو بھر پور بنانے کے لئے اقدامات کریں اور کے ایم سی کی نرسریوں سے پھولوں کے تمام پودے نمائش میں رکھیں۔

انہوں نے وہاں پر کام کرنے والے مالیوں کو شاباش دی کہ ان کی مسلسل محنت رنگ لا رہی ہے۔