Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سیلاب متاثرین کی مدد،ترکیہ سے سامان کا پہلا بحری جہاز کراچی پہنچ گیا | زرائع نیوز

سیلاب متاثرین کی مدد،ترکیہ سے سامان کا پہلا بحری جہاز کراچی پہنچ گیا

کراچی: ترکیہ سے سیلاب متاثرین کے لیے بھیجا گیا امدادی سامان کا پہلا جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا۔

دوسرا بحری جہاز 4 فروری کو پہنچے گا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ترکیہ کے قونصل جنرل سے امدادی سامان وصول کیا، پہلے بحری جہاز کے ذریعے 864 ٹن امدادی سامان کراچی پہنچا، دوسرا بحری جہاز900 ٹن امدادی سامان لے کر آئے گا۔

رپورٹ کے مطابق امدادی سامان میں کمبل، سردیوں کے لئے گرم کپڑے، غذائی اشیا اور دیگرچیزیں شامل ہیں، یہ سامان این ڈی ایم اے کے ذریعے سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں ہماری بِھرپور مدد کی ہے، حالیہ سیلاب کے بعد سب سے پہلا امدادی سامان ترکیہ سے آیا تھا ۔

قونصل جنرل ترکیہ نے کہا کہ ترکیہ کے لوگ پاکستان سے بے انتہا محبت کرتے ہیں ۔