جامعۃ الازہر کی سویڈن، نیدرلینڈزکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل

قاہرہ:مصر کی جامعۃ الازہر نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے سویڈن اور نیدرلینڈز کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔

الازہر نے اپنے بیان میں کہاان ممالک نے آزادی اظہار رائے کی آڑ میں یہ وحشیانہ جرم کیا ہے، قرآن کی بےحرمتی جرم ہے، دونوں ممالک کا بائیکاٹ کرنا مناسب ردعمل ہوگا۔

سویڈن کے بعد نیدرلینڈز میں بھی ایک ملعون سیاسی رہنما ایڈون ویگنز ویلڈ نے مظاہرے کے دوران قرآن کریم کے اوراق شہید کئے تھے۔