Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
مجرموں کیخلاف ایکشن کو مزید کامیاب بنایا جائے،جاوید عالم اوڈھو | زرائع نیوز

مجرموں کیخلاف ایکشن کو مزید کامیاب بنایا جائے،جاوید عالم اوڈھو

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی سربراہی میں کراچی پولیس آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں زونل ڈی آئی جیز،ڈی آئی جی سی آئی اے،ضلعی ایس ایس پیز،ایس ایس پیزانویسٹی گیشن اورسینئرافسران نے شرکت کی،تینوں زونل ڈی آئی جیزنے اپنے زونزکی کارکردگی کے حوالے سے کراچی پولیس چیف کو بریفنگ دی۔

دوران اجلاس کرائم کی صورتحال کے حوالے سے مفروراوراشتہاری ملزمان کیخلاف پولیس کارروائیوں پربھی غور کیا گیا اوراس حوالے سے پولیس حکمت عملی اورلائحہ عمل کو مزید ٹھوس اورمربوط بنانے کے احکامات دیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ انسداد اسٹریٹ کرائمزسمیت منشیات،جوئے اوردیگرسماجی برائیوں کے اڈوں اورایسے جرائم میں ملوث عناصرکیخلاف پولیس ایکشن کو مزید سخت اورکامیاب بنایا جائے۔

پولیس چیف نے انٹیلی جینس کلیکشن وشیئرنگ کے عمل کو ہرسطح پرمربوط اورمؤثربنانے کی ہدایات جاری کیں اورکہا کہ تمام تھانے اوراضلاع باہمی تعاون سے حساس علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے عمل میں تیزی لائیں تاکہ ملزمان کی ہرممکن طریقے سے گرفتاری عمل میں لائی جاسکے۔

چوری شدہ موبائل کی خرید و فروخت کرنیوالی سیکنڈری مارکیٹس کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اورایس او پی کے اطلاق کو یقینی بنایا جائے،اجلاس کے اختتام پرایڈیشنل آئی جی نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران کو سراہا۔