Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بھارتی نجی ائرلائن کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ | زرائع نیوز

بھارتی نجی ائرلائن کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

کراچی: بھارتی نجی ائرلائن کے طیارے نے کراچی میں ہنگامی میڈیکل لینڈنگ کی، تاہم خاتون جانبر نہ ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ائرلائن کی پرواز حیدر آباد دکن سے سعودی عرب جا رہی تھی کہ دورانِ پروازخاتون مسافرکی طبیعت خراب ہوئی۔ طیارے کے کپتان نے پاکستان ائر ٹریفک کنٹرولرسے پروازکوکراچی اتارنے کی اجازت مانگی۔

پرواز کی ہنگامی طبی بنیاد پر لینڈنگ کے بعد خاتون مسافرکو جناح ٹرمینل پرطبی امداد فراہم کی گئی، تاہم خاتون مسافرجانبرنہ ہوسکی۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق طیارہ نے صبح 4 بج کر 15 منٹ پر کراچی ائرپورٹ پر لینڈ کیا۔ طیارے کی بھارتی خاتون مسافر جوہرہ بی کو معائنے پر مردہ پایا گیا۔ بعد ازاں طیارہ مردہ خاتون کو لے کر 6 بج کر 15 منٹ پر اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگیا۔

علاوہ ازیں کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ایک اور میڈیکل ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔

مسقط سے کراچی آنے والی غیر ملکی ائرلائن کے طیارے میں دوران پروازمسافر کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔ ترجمان سی اے اے کے مطابق ایمبولینس ،ڈاکٹر،پیرا میڈیکل اسٹاف طلب کیا گیا۔ طیارہ لینڈنگ کے لیے اپروچ پر تھاکہ اچانک مسافر کو مرگی کے دورے پڑے۔

طیارے کو فوری طور پر لینڈنگ کرائی گئی۔ ڈاکٹر پیرا میڈیکل اسٹاف رن وے پر پہنچا اور مسافر کے طبی معائنے کے بعد سول ایوی ایشن کی ایمبولینس کے ذریعے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔