Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاکستانی معیشت پر ڈوبنے کے شدید خدشات منڈلا نے لگے | زرائع نیوز

پاکستانی معیشت پر ڈوبنے کے شدید خدشات منڈلا نے لگے

کراچی : معروف برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے پاکستان کی معیشت کے بارے میں لکھا ہے کہ پاکستانی معیشت پر ڈوبنے کے خدشات منڈلا رہے ہیں۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستان میں بجلی کی بندش اور غیر ملکی مبادلہ کی شدید کمی سے کاروبار کا چلانا مشکل ہو گیا ہے جبکہ حکام بڑھتے ہوئے بحران سے بچنے اور آئی ایم ایف کا پروگرام بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

پاکستان کی بندرگاہوں پردرآمدی اشیاء سے بھرے کنٹینر جمع ہو رہے ہیں۔برآمد کنندگان ڈالرحاصل کرنے میں ناکامی کی وجہ سے ادائیگیاں نہیں کر پا رہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل سمیت مختلف فیکٹریاں خام مال کی کمی اور توانائی کے مسائل کی وجہ سے بند ہو رہی ہیں۔