کراچی : سرمد کھوسٹ نے اپنے یوٹیوب چینل پر تین مختلف شوز متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ ان شوز میں ادب ، کامیڈی اور کچن پر مبنی شوز شامل ہونگے۔
پاکستان کے باصلاحیت فنکار سرمد کھوسٹ نے اپنے ٹیلنٹ کو یوٹیوب چینل Khoosat Films پر متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ۔ سرمد کھوسٹ کا کہنا تھا کہ جیسی فلمیں وہ بناتے ہیں پاکستان میں ویسی فلموں کو اجازت نہیں ملتی ۔
ڈرامہ 26 سے 36 اقساط پر مبنی ہوتا ہے جس کے لئے خاصی محنت اور طویل عرصہ انتظار کرنا پڑتا ہے ۔
ان کا کہنا تھا اس وقت ڈرامہ کرنے کا انکا موڈ بھی نہیں ۔ سرمد کھوسٹ نے کہا کہ اب وہ اپنے یوٹیوب چینل کھوسٹ فلمز میں تین مختلف نوعیت کی پرڈوکشنز سامنے لائیں گے-
