کراچی : کراچی کی مقامی عدالت نے سی وی پر مبینہ خود کشی کرنے والی ڈاکٹر سارہ کے مقدمے میں آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو کیس کا چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں سی ویو دو دریا سے خاتون ڈاکٹر سارہ کی مبینہ خود کشی سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کو جیل عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر کیس کا چالان پیش کرنے میں ناکام رپا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو کیس کا چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی۔ کیس میں مرکزی ملزم شان سلیم بسمہ اور وقاص گرفتار ہیں۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ ساحل میں درج ہے۔
