لیاقت آباد سی ون ایریا میں قائم بلوچ پاڑے کے الیاس گوٹھ ی قبرستان میں سیوریج کا مسئلہ ایم ڈی واٹر بورڈ کی کوشش سے حل ہوگیا، جس پر عوام بے حد مسرور ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد میں الیاس گوٹھ میں گٹر لائن اور سیوریج کی خرابی کے باعث علاقہ مکین اذیت کا شکار تھے، جس کی شکایت موصول ہونے کے بعد سیوریج بورڈ ایم ڈی صلاح الدین نے اپنی ٹیم کو ہدایت جاری کرتے ہوئے مسئلہ ترجیح بنیاد پر حل کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے لوگوں کی اچھی خدمت کیسے کرنی ہے کیونکہ یہ ہماری ذمہ داری ہے اس لیے ہم اس سمت میں سخت محنت کر رہے ہیں، الیاس گوٹھ کے لوگوں کی جوبھی شکایت ہے اس فوری طور پر حل کراجائے۔
ایم ڈی کی ہدایت پر لیاقت آباد ٹاؤن کے سیوریج بورڈ کے عملے نے شبانہ روز محنت کی اور الیاس گوٹھ کے پاس موجود قبرستان کے پاس تمام مین ہول کو صاف کردیا گیا ہے۔ اب وہاں وہاں کوئی اوور فلو نہیں ہے۔
