Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نواز شریف کے حکم پر کراچی جانے کو تیار ہوں، رضا ہارون | زرائع نیوز

نواز شریف کے حکم پر کراچی جانے کو تیار ہوں، رضا ہارون

ایم کیو ایم سے پی ایس پی اور پھر سیاست سے کچھ وقت کیلیے کنارہ کرنے والے رہنما و سابق وزیر رضا ہارون نے کہا ہے کہ وہ نواز شریف کی آواز پر لندن سے کراچی آنے کیلیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے کراچی میں جماعت کو منظم کرنے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کی جس کے تحت پارٹی کے اہم رہنماؤں نے ایم کیو ایم کے سابق رہنما اور  صوبائی وزیر  رضا ہارون سے رابطہ کیا ہے اور ان سے لندن میں ملاقاتیں بھی کیں۔

ملاقاتیں کرنے والوں میں خواجہ سعد رفیق اور سینئر وزیر و ن لیگی رہنما ایاز صادق شامل ہیں، ان ملاقاتوں اور ن لیگ میں شمولیت کی پیشکش کی رضا ہارون نے بھی تصدیق کردی۔

انہوں نے کہا کہ سعد رفیق نے ملاقاتیں کیں جس میں انہیں ن لیگ کو کراچی میں منظم کرنے اور بھرپور تیاری سے اترنے کا پلان بتایا اور ایاز صادق نے فون کر کے خوش آمدید بھی کہا۔

رضا ہارون کا کہنا ہے کراچی میں مسلم لیگ کی قیادت کا فقدان ہے مگر شہر کو مریم اور نواز شریف ٹھیک کرسکتے ہیں کیونکہ کراچی کو نواز شریف اور مریم نواز جیسے بڑے لیڈرز کی ضرورت ہے، نواز شریف اور مریم نواز کی آواز پر لوگ کھنچھے چلے آتے ہیں۔

انہوں نےم کہا کہ نواز شریف جب چاہیں گے ان سے ملاقات کر لوں گا اور ان کی آواز پر کراچی جانے کو تیار ہوں لیکن کراچی میں اترنے سے پہلے ہوم ورک کرنا بہت ضروری ہے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ رضا ہارون ایک بڑا اور اچھا نام ہے جن پر کوئی الزام نہیں، لندن میں ملاقاتیں ہوئی ہیں، ابھی مزید بات ہو گی، ان ملاقاتوں سے پہلے ہم نے اپنے اتحادی خالد مقبول صدیقی سے بات کی اور انہیں اعتماد میں لیا۔

واضح رہے کہ رضا ہارون نے 2016 میں متحدہ کو خیر باد کہہ کر پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم وہ کچھ عرصے بعد خود ہی دور ہوگئے تھے اور ایک سال کسی بھی پلیٹ فارم سے سیاست نہیں کی البتہ وہ ٹویٹر پر کراچی کے حالات اور سیاست پر متحرک نظر آتے ہیں اور مختلف مقامات پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار بھی کرتا ہیں۔