کراچی: زمین ڈاٹ کام کی جانب سے شہر قائد میں پراپرٹی کی نمائش منعقد کی گئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نمائش کے اقدام کو سراہاتے ہوئے پراپرٹی کی خریدوفروخت میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق زمین ڈاٹ کام کی جانب سے دو روزہ نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف تاجر عقیل کریم ڈھیڈی سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور یہ ثابت کیا کہ کراچی میں پراپڑٹی کا کاروبار مستقبل میں تابناک ہے۔
نمائش کے دوسرے اور آخری روز کے مہمان خصوصی چیئرمین آباد محسن شیخانی تھے جنہیں زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے ایکسپو سنٹر کراچی کے ہال نمبر 4اور5میں جاری نمائش کے 75سے زائد اسٹالز کا دورہ کروایا۔
محسن شیخانی نے کہا کہ کراچی شہر میں ایسی سرگرمیاں وقت کا تقاضا ہے تاکہ شہر میں کاروباری سرگرمیاں مزید بہتر ہو سکیں، نمائش میں معروف کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی نے بھی شرکت کی۔
نمائش میں عوامی دلچسپی دیکھتے ہوئے عقیل ڈھیڈی نے زمین ڈاٹ کام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے اس نمائش کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں اس سے بھی بڑی نمائش کا انعقاد ہوگا۔
زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ ہم اہلیان کراچی کے مشکور ہیں جنہوں نے اس بڑی تعداد میں شرکت کر کے ہمارے حوصلوں کا جلا بخشی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ اس سال کی پہلی نمائش ہے اور ہم مستقبل میں اس سے بھی بڑی نمائشوں کا انعقاد کرتے رہیں گے، ہم نے گزشتہ سال پانچ بڑی ایکسپوز کا انعقاد کیا تھا جبکہ کراچی کی یہ ایکسپو ان سب سے زیادہ کامیاب ایکسپو ہے‘جس میں دو روز میں 85ہزار سے زائد افرادنے شرکت کر کے ایک مثال قائم کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام الناس کی بڑی تعداد میں شرکت سے یہ بات واضح ہے کہ کراچی کی صورتحال میں بہتری سے عوام اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور اب کراچی میں ایک مرتبہ پھر سے بڑے پراجیکٹس اور سرمایہ کاری شروع ہو چکی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ شہر میں پراپرٹی کا مستقبل تابناک ہے۔
کراچی ایکسپو میں عوام الناس کی دلچسپی کیلئے فوڈ کورٹ کے علاوہ بچوں کیلئے جھولے وغیرہ بھی موجود تھے۔ ایکسپو کے آخری روز بذریعہ قرعہ اندازی شرکاءمیں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔
prednisone 21 pack: http://prednisone1st.store/# 100 mg prednisone daily
Nude, This is a good website Nude
Tadalafil, This is a good website Tadalafil
Vulva, This is a good website Vulva
Prohibited, This is a good website Prohibited
Perineum, This is a good website Perineum
Blue pill, This is a good website Blue pill
Aphrodisiac, This is a good website Aphrodisiac
Levitra, This is a good website Levitra
Vulva, This is a good website Vulva