Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
وفاقی ٹیکس محتسب سالانہ رپورٹ کا اجرا کردیا گیا | زرائع نیوز

وفاقی ٹیکس محتسب سالانہ رپورٹ کا اجرا کردیا گیا

کراچی: گورنر ہائوس میں وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2021 کا اجرا کردیا گیا۔

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے ایک دوستانہ،خدمت پرمبنی اورمعروضی ٹیکس نظام بنانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے نتیجے میں ہرٹیکس دہندہ بخوشی قانون کی پاسداری،ہراساں کئے جانے یا ڈرائے دھمکائے بغیرٹیکس کی ذمہ داریاں ادا کریگا۔

گورنرہاؤس کراچی میں وفاقی ٹیکس محتسب کے کردار،افعال اورکارکردگی کے عنوان سے منعقدہ آگاہی سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تمام سرکاری افسران پرزوردیا کہ وہ ٹیکس قوانین کو انکی حقیقی روح اورصارف دوست اندازمیں لاگو کریں تاکہ ٹیکس دہندگان کو ٹیکس کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں درپیش مسائل کو فعال بنیادوں پر حل کرنے کے بنیادی مقاصد کو برقرار رکھا جائے۔

صدرنے کہا کہ یہ ٹیکس محتسب کے بنیادی فرائض میں شامل ہے کہ وہ متاثرہ شہریوں کو صارف دوست ماحول میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے اورشکایت کنندہ کے وقارکو یقینی بنائے اوراسے درپیش مسائل کو حل کرے،محتسب سیکرٹریٹ ریاست کے اہم اداروں میں شامل ہے اوروہ متعلقہ قوانین کی صحیح تشریح اورشہریوں کے مسائل کے حل میں مؤثرکردار ادا کرسکتے ہیں۔

صدرنے محتسب کی خدمات کے بارے میں بیداری پیدا کرنیکی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بڑے پیمانے پر آگاہی سے عوام کا اعتماد بڑھتا ہے اورانکی شکایات کے ازالے کیلئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس سے رجوع کرنے پر آمادہ کیا جاسکتا ہے۔

اس موقع پروفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹرآصف محمود جاہ نے بھی خطاب کیااور وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2021 کا اجراء بھی کیا گیا۔