Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سندھ بھر میں دہشتگردی کا خدشہ | زرائع نیوز

سندھ بھر میں دہشتگردی کا خدشہ

کراچی: کراچی ، حیدرآباد اور سکھر میں دہشتگرد حملوں کا خطرہ ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ نے سندھ پولیس اور ڈی جی رینجرز کو آگاہ کیا کہ تین کالعدم تنظیموں نے صوبے کے تین بڑے شہروں کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں بڑی دہشتگردی وارداتوں کا منصوبہ بنایا ہے۔اس مقصد کے لیے کالعدم تنظیموں نے وابستہ دہشتگردوں میں اسلحہ،گولہ بارود بھی تقسیم کر دیا۔

خط میں کہا گیا کہ برہمداغ بگٹی کا سالہ کراچی کے ضلع جنوبی میں رہائش پذیر اور کراچی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے۔وہ انٹیلی جنس کمانڈر کے طور پر اپنی تنظیم کو تکنیکی معلومات فراہم کرتا ہے۔

وہ جامعہ کراچی کے طلبہ کو اپنی کالعدم تنظیم میں شامل اور سکھر میں دہشتگرد کارروائیوں کا منصوبہ رکھتا ہے جس کے لیے اہداف مقرر کر لیے گئے۔

ایک تنظیم کو قانون نافذ کرنے والے دفاتر اور سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی۔

تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انسداد دہشتگردی کے لیے آپس میں مربوط اور تعاون کے لیے کہا گیا ہے۔