Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اسمال انڈسٹری بھرتیاں، رئوف صدیقی کیخلاف سماعت 11 فروری تک ملتوی | زرائع نیوز

اسمال انڈسٹری بھرتیاں، رئوف صدیقی کیخلاف سماعت 11 فروری تک ملتوی

کراچی : احتساب عدالت نے محکمہ سندھ اسمال انڈسٹری میں غیرقانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت 11فروری تک ملتوی کردی۔

ہفتہ کو سماعت کے موقع پررہنما ایم کیو ایم رؤف صدیقی احتساب عدالت پیش ہوئے تاہم عدالت نے عدالتی کارروائی کے بغیرسماعت ملتوی کردی۔

احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے رؤف صدیقی نے کہا کہ آج حسب عادت میں عدالت میں پیش ہوا ہوں،گزشتہ کئی برس سے جھوٹے مقدمے میں پیش ہورہا ہوں جن کو رکھا گیا ہے میرے جانے بعد کسی وزیر نے نوکری سے برطرف نہیں کیا اگرملازمین تنخواہ لے رہے تو وہ سروس بھی دے رہے ہیں۔