Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
لاہور میں قومی تصوف کانفرنس کا انعقاد | زرائع نیوز

لاہور میں قومی تصوف کانفرنس کا انعقاد

لاہور:لاہور میں قومی تصوف کانفرنس کا انعقادکیاگیا، جس میں ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور، اوقاف پنجاب کے ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا ہے کہ خواجہ اجمیر بین المذاہب مکالمے کے داعی اور احترام انسانیت کے امین تھے۔ انہوں نے اپنے حُسنِ اخلاق سے مقامی لوگوں کو اسلام کے قریب کیا۔ ان کا طرزِ زیست دیگر مذاہب کے مذہبی مقدسات کے احترام کا قائل تھا۔ انہوں نے خطے میں بین المذاہب مکالمے کی روایت کی بنیاد ڈالی اور برصغیر میں عظمتِ انسانیت کے پرچم کو سربلند کیا، انہوں نے مساواتِ انسانی کا درس دیا، جس سے مظلوم انسانیت کو جینے کا حوصلہ میسر آیا۔

اس امر کا اظہار انہوں نے خواجہ خواجگان حضرت خواجہ معین الدین ؒ کے 811ویں سالانہ عرس تقریبات کے دوسرے روز ہجویری ہال ، داتا دربار میں’’خواجہ اجمیر ؒقومی تصوف کانفرنس ‘‘کے دوسرے اور آخری سیشن کے شرکاء سے خطاب میں کیا۔ نقیب محفل کے فرائض خطیب جامع مسجد داتا دربار مفتی رمضان سیا لوی نے نبھائے ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن آصف اعجاز، ترجمان اوقاف شیخ عبد القیوم ،ایڈمنسٹریٹرداتا دربار عامر شہزاد رانجھا، منیجرز شیخ جمیل ، طاہر مقصود ،حافظ جاوید شوکت، پیرزادہ طارق محمود نجمی،زاہد انور بٹ ،ثاقب نسیم، آصف سعید، شیخ آصف، افتخار، فیاض اعوان ، حامد،حافظ خضر حیات ، عمران نذیر، شیخ مبشر، محمود احمد،جامعہ ہجویریہ مرکز معارف اولیاء کے پرنسپل مولانا عرفان اشرفی ، شیخ الحدیث صدیق ہزاروی سمیت دیگر اساتذہ کرام اور طلبہ بھی بڑی تعداد میں کانفرنس میں شریک ہوئے۔ کانفرنس کا آغازقاری عبد الوہاب نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔

عبد اﷲ نے نعت رسول مقبول ﷺ جبکہ حسن مرتضی نے منقبت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔ کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے خطیب جامع مسجد داتا دربار مفتی رمضان سیالوی ،ڈاکٹر سعید احمد سعیدی، ڈاکٹر محمد شاہ کھگہ، ڈاکٹر شبیر احمد جامی، ابوالخیر زوار حسین نعیمی، ڈاکٹر عظمی زرین نازیہ، ڈاکٹر فلک شیر فیضی نے کہا کہ صوفیائے کرام کی تعلیمات کے صحیح ابلاغ اور خانقاہوں کے علمی، دینی اور روحانی تشخص کو اجاگر کرنے ہی سے معاشرے سے انتہاء پرستی اور تشدد پسندی کے رجحانات کی بیخ کنی ہو گی۔

کانفرنس کے اختتام پر محفل سماع کا اہتمام ایگزیکٹو ایریا متصل گیٹ نمبر4پر ہوا، محفل سماع اذان مغرب تک جاری رہی ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کے حجرہ اعتکاف کے غسل کی تقریب آج صبح8 بجے صبح داتاؒ دربار کمپلیکس میں منعقد ہوگی۔

بعدازاں کانفرنس کے شرکاء نے قرآنِ پاک کی بے حرمتی کے گھناؤ نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے متفقہ طور پر قرار داد منظور کر لی ۔خواجہ اجمیر قومی تصوف کانفرنس نے اپنے اس اعلامیے اور قرارداد میں کہا کہ قرآن عالمگیر ہدایت کا امین اوربنی نوع انسان کے لیے خدا کا آخری پیغام ہے، جس سے انسانیت کو قیامت تک راہنمائی میسر آئے گی۔صوفیا اس عالمگیر پیغام کے عظیم تر داعی تھے۔