Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سانحہ بیلہ پرایم کیو ایم کا اظہار افسوس، ٹریفک حادثات کیلیے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ | زرائع نیوز

سانحہ بیلہ پرایم کیو ایم کا اظہار افسوس، ٹریفک حادثات کیلیے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کو پیش آنے والے حادثے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ملک بھر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لانے ہو نگے تاکہ شہریوں کی جان و مال محفوظ رہ سکے ۔

انہوں نے حادثے میں جاں بحق افراد اہل خانہ سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم مثاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہیں۔

انہوں نے وفاق اور صوبائی حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان واقعات میں جاںبحق ہونے والوں کے ورثاء کو مالی امداد فراہم کی جائے، اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔