بنوں (ڈیلی پاکستان آن لائن)بنوں کے علاقے جانی خیل میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 2 اہلکار زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا گیا جس سے 2 سکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہو گئے جن کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
