Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں سردی بس دو دن کی رہ گئی | زرائع نیوز

کراچی میں سردی بس دو دن کی رہ گئی

کراچی : مغربی ہواوں کے اثرات شہر پر زائل ہونے لگ گئے،اتوار کو مجموعی درجہ حرارت ایک ڈگری بڑھ گیا۔

صبح و رات کے اوقات میں قدرے سرد موسم یکم فروری تک برقرار رہ سکتا ہے،آئندہ 10 روز تک کوئی نیا سسٹم متوقع نہیں ہے۔

اتوار کو شہر کا موسم سرد اور خشک رہا،تاہم گذشتہ دنوں کے مقابلے میں سردی کی شدت کم ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم پارہ گذشتہ روز کے مقابلے میں ایک ڈگری اضافے سے 10.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ بھی ایک ڈگری اضافے سے 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق قدرے سرد موسم یکم فروری تک برقرار رہ سکتا ہے،جس کے بعد درجہ حرارت مذید بڑھ جائینگے،پھر صرف رات اور صبح کے وقت خنکی محسوس ہوسکتی ہے۔