Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بلدیہ ٹائون : گھر میں گیس سلنڈر دھماکا، میاں بیوی ، 3 بچے زخمی | زرائع نیوز

بلدیہ ٹائون : گھر میں گیس سلنڈر دھماکا، میاں بیوی ، 3 بچے زخمی

کراچی : بلدیہ ٹاؤن میں گھر میں گیس کے دھماکے کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کے 3 کم سن بچے زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ بلدیہ ٹاؤن کے علاقے گلشنِ مزدور کی ایل پٹی میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر گھر کے اندر سلنڈر پھٹنے یا گیس جمع ہونے سے دھماکا ہوا۔

زخمیوں میں 30 سالہ یاسمین زوجہ عبداللطیف، ان کے بچے 3 سالہ منان خان، سوا سالہ من سلویٰ، 3 ماہ کی بچی رباب اور بچوں کا والد 38 سالہ عبداللطیف شامل ہیں۔

زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا۔