Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
صبا قمبر کس کام سے اکتا گئیں ! | زرائع نیوز

صبا قمبر کس کام سے اکتا گئیں !

لاہور: اداکارہ صبا قمر بھی آئے دن کسی نہ کسی بہانے میڈیا میں خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں ۔ اب انہوں نے ایک اور ایسا انٹرویو دے دیا جس سے محسوس ہوتاہے کہ نامور اداکارہ شوبز کی دنیا سے اکتا گئی ہیں،انہوں نے اداکاری کو دنیا کا مشکل ترین کام قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ محنت اورلگن کے جذبے سے سرشار ہوکر جب فلمی دنیا میں قدم رکھا تو پھر کامیابیوں نے میرے قدم چومے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ عام طورپر یہاں سب کچھ اچھا اور خوابوں کی طرح دکھائی دیتا ہے، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ جہاں تک اداکاری کا تعلق ہے میرے نزدیک دنیا میں اس سے مشکل کوئی کام نہیں۔