Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پاکستان کی پہلی بلوچ ریپر ایوا بی نے شادی کر لی | زرائع نیوز

پاکستان کی پہلی بلوچ ریپر ایوا بی نے شادی کر لی

کراچی : پاکستان کی پہلی خاتون ریپر ایوا بی شادی کے بندھن میں بندھ گئی ، ایوا بی نے میوزیشن مدثر قریشی سے شادی کی۔کنا یاری سے مشہور ہونے والی بلوچی ریپر ایوا بی نے اپنے نکاح اور مایوں کی تصاویر مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر شئیرکی ہیں ۔

کیپشن میں اللّٰہ کا شکر ادا کیا لکھا الحمداللّٰہ ۔ میں اس وقت کے جذبات بیان نہیں کرسکتیں ۔پھراپنے شوہر مدثر قریشی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا شکریہ مجھے قبول کرنے کے لیے ۔

اس کے علاوہ انہوں نے مہندی سے بھرے ہاتھوں کی ایک تصویر بھی شئیر کی ۔کیپشن میں شوہر مدثر قریشی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا بلآخر الحمدللہ ۔ایوا بی کے برائڈل میک اپ مشہورآرٹسٹ وقار حسین نے کیا ، وقار نے دلہن کے خوبصورت لک کی کئی تصاویراور ویڈیوزبھی پوسٹ کیں ۔

وقار حسین نے کیپشن میں لکھا پہلی نظر ۔ویڈیو میں ایوا بی بھاری سنہری اور سبز کڑھائی والے سرخ رنگ کے بلوچی ڈیزائین کے عروسی جوڑے میں دکھائی دیں ۔

انہوں نے دو سنہری چوڑیوں اور ایک سیاہ گھڑی کے ساتھ اپنا عروسی انداز مکمل کیا ۔وقار کی جانب سے ایوا بی کے ہاتھوں کی تصویر بھی شئیر کی گئی جس میں ان کے ہاتھ بلوچیوں کی روایتی مہندی میں رنگے دکھائی دیے ۔