Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
اٹالین کمپنی نے پاکستانی مارشل آرٹسٹ راشد نسیم کی انشورنس کروا دی | زرائع نیوز

اٹالین کمپنی نے پاکستانی مارشل آرٹسٹ راشد نسیم کی انشورنس کروا دی

لاہور : اٹلی کی ایک کمپنی نے 100 سے زائد عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے والے پاکستانی مارشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم کی زندگی کا بیمہ کرایا ہے۔ 100 عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے والے پاکستانی مارشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم کو ایک اٹالین ٹی وی نے اپنے شو میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

اس سلسلے میں اٹلی کے سفارت خانے نے انہیں ویزا بھی جاری کردیا ہے۔راشد اپنے شاگرد کے ساتھ اٹالین گنیز ورلڈ ریکارڈ ٹی وی شو میں شرکت کریں گے ، جہاں وہ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اور نئے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس سلسلے میں اٹالین کمپنی نے راشدنسیم کی انشورنس کروادی ہے، کسی بھی قسم کےجانی نقصان پر راشد کی فیملی کو ساڑھے 5 کروڑ روپے ملیں گے۔راشد نسیم ا تک 100 عالمی ریکارڈ بناچکے ہیں۔