Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پنجاب کی صنعتوں کو سستی بجلی دینے پرغور | زرائع نیوز

پنجاب کی صنعتوں کو سستی بجلی دینے پرغور

لاہور: نگران صوبائی وزیر صنعت و تجارت و توانائی ایس ایم تنویر کی زیر صدارت پنجاب پاور ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں بریفنگ اجلاس، پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس اورانڈسٹریل کلسٹرزکو سستی بجلی کی فراہمی کے لئے مختلف تجاویز پر غور شروع کر دیا ۔

ایم ڈی پی پی ڈی پی ثانیہ اویس نے بورڈ کی کارکردگی، مکمل ہونے والے منصوبوں اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ صنعت کا پہیہ رواں دواں رکھنے کے لئے توانائی کے منصوبے ترحیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں گے۔صوبائی وزیر توانائی ایس ایم تنویر نے کہا کہ توانائی سیکٹر میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کی بڑی گنجائش موجود ہے۔

پنجاب میں شمسی توانائی کے حصول کے بھی وسیع مواقع موجود ہیں۔پنجاب کی صنعت کو توانائی کی فراہمی کے لئے محکمہ موثر منصوبہ بندی کرے۔

توانائی سیکٹر کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ پنجاب میں توانائی کے چار منصوبوں کی تکمیل سے 1820 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوئی ہے۔ایم ڈی پی پی ڈی نے کہا کہ ان منصوبوں میں 2.4 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری سے روزگار کے پانچ ہزار مواقع پیدا ہوئے۔ پنجاب گرڈ کمپنی بنائی جائے گی۔ پنجاب پاور جنریشن پالیسی 2023 تیار کر لی گئی ہے۔